ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے جنگل میں پھانسی لگی ہوئی دو لاشیں سڑی ہوئی حالت میں دستیاب

کمٹہ کے جنگل میں پھانسی لگی ہوئی دو لاشیں سڑی ہوئی حالت میں دستیاب

Wed, 21 Mar 2018 21:33:36    S.O. News Service

کمٹہ21؍مارچ (ایس او نیوز) کمٹہ کے قریب ’یان‘ کے جنگل میں درخت سے پھانسی لگی ہوئی نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں سڑی گلی حالت میں دستیاب ہوئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پھانسی سے لٹکی ہوئی لاشوں سے ذرادوری پر ایک ہیرو ہونڈا موٹر بائک  پارک کی ہوئی  ملی ہے جس کا نمبرKA 31 - Q4197ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ کوئی پریمی جوڑا ہوگا ،جس نے شادی میں رکاوٹ کے پیش نظر مشترکہ طور پر خودکشی کرلی ہوگی۔ان دونوں پریمیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔جنگل میں درخت سے لٹکتی ہوئی لاشوں کے اطلاع ملنے پر کمٹہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری کارروائی کے بعدمعاملہ درج کرکے لاشوں کو کمٹہ سرکاری اسپتال کے مردہ گھرمیں منتقل کیا۔


Share: